احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 55

احمدیت کا پیغام — Page iv

پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس زمانہ میں جماعت احمد یہ مسلمہ ہی حقیقی اسلام کی علمبر دار اور دنیا کے کونے کونے میں تبلیغ و اشاعت اسلام کے کام میں مصروف ہے۔مخالفین احمدیت اور فتنہ پر داز عناصر عام مسلمانوں کو جماعت احمدیہ کے عقائد کے بارہ میں غلط فہمیوں میں مبتلاء کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے عقائد و تعلیمات سے مکمل طور پر واقف ہو نا ہم سب کے لئے نہایت ضروری ہے تاکہ دوسروں تک حقیقی اسلام کا پیغام احسن رنگ میں پہنچا سکیں۔حضرت مصلح موعود خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے احمدیت کا پیغام کے عنوان سے یہ مختصر تصنیف ۱۹۴۸ میں رقم فرمائی جس میں احمدیت سے متعلق اس بنیادی سوال کہ احمدیت کیا ہے اور کس غرض سے اس کو قائم کیا گیا ہے ؟ کا جواب تحریر فرمایا ہے جس میں نہایت ہی آسان پیرایہ میں جماعت احمدیہ کے عقائد کا تعارف کروایا گیا ہے۔حضور نے یہ بھی واضح فرمایا کہ احمدیت کوئی نیا مذ ہب نہیں اور نہ ہی احمدیوں کا کوئی الگ کلمہ ہے، نیز ختم نبوت، ملائک، نجات، احادیث، تقدیر ، جہاد جیسے مسائل کے بارہ میں جماعت احمدیہ کا نقطہ ء نظر بیان فرمایا۔امسال یہ کتاب انگلستان سے طبع کی جارہی ہے۔ہماری نئی نسل،نومبائعین اور زیر تبلیغ احباب کے لئے یہ مختصر کتاب نہایت مفید ہے۔امید ہے کہ احباب اس سے خود بھی استفادہ فرمائیں گے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کے لئے دیں گے۔منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف فروری 2019