احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 540 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 540

540 حصہ دوم احمدی تعلیمی پاکٹ بک کے بعد آپس میں مل جائیں آخر وہ چھ سال تک حضرت مولانا نورالدین رضی اللہ عنہ کو حضرت مسیح موعود کے بعد واجب الاطاعت خلیفہ تسلیم کرتے رہے ہیں۔تو اب حضرت خلیفتہ اسیح الثالث سے آملنے میں کوئی روک نہیں ہونی چاہیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں خلافت کو قدرتِ ثانی کا نام دیا ہے اور بطور مثال حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا۔اور جماعت احمدیہ میں سنت قدیمہ کے مطابق اس قدرت ثانی کے لئے یہ پیشگوئی کی کہ اس کے کئی مظاہر ہوں گے اور اس کا سلسلہ قیامت تک چلے گا۔پس ان بھائیوں کو بھی قدرت ثانی کے تمام مظاہر کو مان لینا چاہیے تا سب اکٹھے ہو کر خدمتِ اسلام کریں۔خدا کی قدرت ثانی کارڈ کرنا محرومی ہے۔انہیں اس محرومی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ انہیں اس کی توفیق دے۔اللهُمَّ آمِین۔اعتراض ہشتم مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ تو رات میں ہے کہ ایک مرتبہ چارسو نبیوں کو شیطانی الہام ہوا یہ نبی بعل بُت کے پجاری تھے نہ کہ ایماندار۔الجواب (1۔سلاطین باب 16 ) حضرت مسیح موعود نے بعل بُت کے پجاری نبیوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ تحریر فرمایا ہے:۔مجموعہ تو رات میں سلاطین اول باب بائیس آیت انیس میں لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کے وقت میں چار سو نبی نے اس کی فتح کے بارے میں پیشگوئی کی وہ جھوٹے ہوئے اور بادشاہ کو شکست ہوئی۔“ (ازالہ اوہام طبع سوم صفحہ 257)