احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 449 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 449

449 حصہ دوم ی علیمی پاکٹ بک سے ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے حضرت مولوی نور الدین صاحب کے مشورہ سے مسیح موعود کا دعوی کیا۔مسیح موعود کا دعویٰ تو ہو چکا تھا اور حضرت مولوی صاحب کو اس پر اطلاع ہو چکی تھی۔اس اطلاع ہی پر تو حضرت مولوی صاحب یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ دمشقی حدیث کا اپنے تئیں مصداق قرار نہ دیں مگر اُن کا یہ مشورہ آپ نے رڈ کر دیا۔عجیب بات ہے کہ مولوی ندوی صاحب کو خود اس بات کا اعتراف ہے کہ مرزا صاحب نے حکیم صاحب کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں:۔”مرزا صاحب نے جس انداز میں حکیم صاحب کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کی ہے اور ان کے خط سے جس کسر نفسی ، تواضع اور خشیت کا اظہار ہوتا ہے وہ بڑی قابل قدر چیز ہے۔اور اس سے مرزا صاحب کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔قادیانیت از ابوالحسن ندوی صفحہ 70 بار اول مکتبہ دینیات لاہور ) اس عبارت تک ندوی صاحب نے مستشرقین کی طرز پر حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے حضرت مولوی نورالدین کے مشورہ کو قبول کرنے کا ذکر کر کے آپ کی تعریف کی ہے۔اور اب دیکھئے وہ مٹھاس میں کس طرح زہر ملاتے ہوئے لکھتے ہیں:۔لیکن ان کی کتابوں کا تاریخی جائزہ لینے کے بعد یہ تاثر اور عقیدت جلد ختم ہو جاتی ہے۔اچانک یہ معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب نے حکیم صاحب کی اس تجویز کو قبول کر لیا اور تھوڑے ہی دنوں میں انہوں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ اور اعلان کر دیا۔( قادیانیت از ابوالحسن ندوی صفحہ 70 بار اول مکتبہ دینیات لاہور )