احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 24 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 24

تعلیمی پاکٹ بک 24 حصہ اوّل آنحضرت ﷺ کو بھی اس وقت زندہ آسمان پر اٹھا لیتا جب مشرکین مکہ نے آنحضرت ﷺ کے قتل کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ یہ محال ہے کہ ایک دعا اللہ تعالیٰ خود آنحضرت عمے کو سکھائے اور پھر اسے قبول نہ کرے پس چونکہ آنحضرت علی سے ایسا معاملہ نہیں ہوا اس لئے یہ بات ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام سے بھی ایسا معاملہ نہیں ہوا تھا گویا نہ حضرت عیسی علیہ السلام دو ہزار سال سے آسمان پر خا کی جسم کے ساتھ زندہ موجود ہیں اور نہ آنحضرت علی تیرہ سو سال سے آسمان پر خا کی جسم کے ساتھ زندہ موجود ہیں پس جس طرح آنحضرت علیہ کو دشمنوں کے ہاتھ سے بچا کر خدا تعالیٰ نے مدینہ منورہ میں ہجرت کروا کر عزت دی۔اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کو کشمیر میں ہجرت کروا کر عزت دی بموجب آیت قرآنیہ وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّةَ ايَةً وَ أَوَيْنَهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ۔(المومنون : 51) ترجمہ: یعنی ہم نے ابن مریم اور اس کی ماں کو نشان بنایا اور ان دونوں کو :7 ایک بلند زمین آرام والی اور چشموں والی میں پناہ دی۔وَقَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَثْبُوعًا۔أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِنْ نَخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجْرَ الْأَنْهَرَ خِللَهَا تَفْجِيْرًا اَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَكَةِ قَبِيْلًا۔أَوْ يَكُوْنَ لَكَ بَيْتُ مِنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقُ فِي السَّمَاءِ ۖ وَلَنْ نُّؤْمِنَ لرقِيْكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتبًا نَقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًارَّسُوْلًا۔(بنی اسرائیل : 91 تا 94 ترجمہ: اور انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز تیری کوئی بات نہیں مانیں گے جب تک ایسا نہ ہو کہ تو ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری کرے۔یا تیرا کھجوروں