احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 320 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 320

ندی تعلیمی پاکٹ بک 320 حصہ دوم ترجمہ : ”ہر پیدا ہونے والے بچہ کو بوقت ولادت شیطان مست کرتا ہے۔پس وہ بچہ مست شیطان سے چیختا چلاتا ہے مگر مریم اور ابن مریم کو مست شیطان نہیں ہوتا“۔علامہ زمخشری نے تفسیر کشاف میں لکھا ہے:۔مَعْنَاه ان كلَّ مولُودٍ يطمع الشيطانُ في اغوائه الامريم وابنها فَإِنّهما كانا معصومين و كذلك كل من كان في 66 صفتهما۔اس حدیث کے معنی یہ ہیں کہ :۔شیطان ہر بچہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے سوائے مریم اور ابن مریم کے۔کیونکہ وہ دونوں پاک تھے اسی طرح ہر بچہ مست شیطان سے محفوظ رہتا ہے جو مریم یا ابن مریم کا ہم صفت ہو۔ان معنی سے ظاہر ہے کہ علامہ زمخشری کے نزدیک مریم اور ابن مریم کے الفاظ سے صرف اصلی مریم اور ابن مریم ہی مراد نہیں بلکہ بطور کنایہ ان کے ہم صفات لوگ بھی مراد ہیں جو معنوی طور پر مریم اور ابن مریم ہوتے ہیں۔اگر اس حدیث کے یہ معنی نہ لئے جائیں تو تمام انبیاء کو مس شیطان سے غیر محفوظ ماننا پڑے گا۔حالانکہ انبیاء معصوم ہوتے ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ حدیث میں جس ولادت کا ذکر ہے اس سے مراد ولادت معنوی ہی ہے۔جب کہ انسان دین کی باتوں کو سمجھنے لگ جائے۔اسی موقع پر شیطان اس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔اور مریم وابن مریم کی صفات رکھنے والے اولیاء اور انبیاء شیطان کی گمراہی سے محفوظ رہتے ہیں۔ورنہ جسمانی ولادت کے وقت تو ہر بچہ روتا ہے اور چیختا چلاتا ہے اور یہ چیخنا اور چلانا تو زندگی کی علامت ہوتا ہے اور یہ چیخنا چلانا مس شیطان سے نہیں ہوتا بلکہ ایک طبعی امر ہے۔