احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 8 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 8

تعلیمی پاکٹ بک 8 حصہ اوّل ہونے کی صورت میں وفات دینے کے معنوں میں استعمال ہوئے ہیں۔پس اس طرح تَوَفّی کے معنی خدا کا انسان کو وفات دینا ایک قرآنی محاورہ ہے اسی محاورہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے تَوَفّی کا استعمال ہوا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق قرآنی محاورہ کے خلاف معنی نہیں لئے جاسکتے۔5 لغت عربی میں تَوَفَّى اللهُ فُلَانًا کے معنی : 1: تَوَفَّاهُ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ : إِذَاقَبَضَ نَفْسَهُ (تاج العروس) ترجمہ : اس کو اللہ نے تَوَفِّی کر لیا اس وقت کہتے ہیں جب وہ اس کی جان کو قبض کرلے۔2: الْوَفَاةُ الْمَوْتُ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ : قَبَضَ رُوحَهُ (القاموس ) ترجمہ : وفات کے معنی موت ہیں اور اس کو اللہ نے تَوَفِّی کیا کے معنی ہیں اس نے اس کی روح قبض کر لی۔3: تَوَفَّاهُ اللَّهُ أَيْ قَبَضَ رُوحَهُ - (صراح) ترجمہ : اللہ نے اس کو تَوَفّی کیا یعنی اس کی روح قبض کر لی۔4 : تُوُفِّيَ فُلانٌ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ : أَدْرَكَتْهُ الْوَفَاةُ - اساس البلاغة از علامه زمخشری۔زیر لفظ۔و۔ف۔ى) ترجمہ : فلاں تَوَفِّی کیا گیا اور اللہ نے اسے تَوَفِّی کیا کے معنی ہیں اسے وفات نے آلیا۔5: الْوَفَاةُ المَوْتُ وَتُوُفِّيَ فُلَانٌ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ إِذَا قَبَضَ نَفْسَهُ وَفِي الصَّحَاحِ إِذَا قَبَضَ رُوحَهُ۔(لسان العرب) ترجمه : وفات کے معنی موت ہیں اور فلاں تَوَفِّی کیا گیا اور اللہ نے اسے توفی کیا تب کہتے ہیں جب وہ اس کی جان قبض کرے اور صحاح میں ہے