احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 259
ندی تعلیمی پاکٹ بک 259 حصہ دوم ظَلَمُوْا ۚ إِنَّهُمْ مُّغْرَقُونَ۔(هود: 41 و 38) کے الفاظ میں بیان ہوئی تھی۔اور وہ غلطی سے یہ سمجھ بیٹھے کہ خدائی وعدہ کے مطابق میرا یہ بیٹا بھی غرق ہونے سے بچنا چاہیے۔لیکن ان کا یہ اجتہاد درست نہ تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کے وعدہ یاد دلانے پر انہیں یہ جواب دیا کہ:۔إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ فَلَا تَسَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجَهِلِينَ - (هود:47) کہ یہ بیٹا تیرے اہل سے نہیں ہے یہ تو مجسم غیر صالح ہے۔اس لئے مجھ سے ایسی درخواست مت کرو جوتم لاعلمی سے کر رہے ہو۔میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ نادانوں کی طرح کوئی کام نہ کیجیو۔پس شرط کا نظر انداز ہو جانا اس بات کی دلیل نہیں کہ پیشگوئی کرنے والا اپنے دعاوی میں منجانب اللہ نہیں۔حضرت اقدس نے اس پیشگوئی کی مرزا سلطان محمد صاحب کے متعلق اڑھائی سالہ میعاد گزر جانے کے بعد پیشگوئی کی شرط تو بہ والے الہام ذیل :۔أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ تُوُبِى تُوبِى فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِبِكِ يَمُوتُ وَ يَبْقَى مِنْهُ كِلَابٌ مُّتَعَدِّدَةٌ کے نظر انداز ہو جانے کی وجہ سے اصل پیشگوئی کے الہامی الفاظ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ الله کے پیش نظر اجتہاد کیا کہ پیشگوئی میں تاخیر ڈالی گئی ہے یہ ٹلی نہیں۔اس لئے آپ نے اس قسم کی عبارتیں یقین اور وثوق پر مشتمل تحریر فرمائیں کہ محمدی بیگم کا خاوند ضرور مرے گا اور وہ بیوہ ہو کر میرے نکاح میں آئے گی۔