احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 256 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 256

احمدی تعلیمی پاکٹ بک یونس علیہ السلام کی پیشگوئی کا ملنا 256 حصہ دوم تفاسیر میں قوم یونٹس کے متعلق لکھا ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ :۔إِنَّ أَجَلَكُمْ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً - لیکن قوم نے تو بہ کر لی اور عذاب ٹل گیا۔چنانچہ لکھا ہے:۔تَضَرَّعُوا إِلَى اللهِ تَعَالَى فَرِحِمَهُمْ وَكَشَفَ عَنْهُمُ ( تفسیر کبیر امام رازی جلد 5 صفحہ 42 تفسیر فتح البیان جلد 8 صفحہ 89 ) یعنی وہ لوگ خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑائے تو اُس نے اُن پر رحم کیا اور اُن سے عذاب دُور کر دیا۔چونکہ یہ لوگ تو بہ پر قائم رہے اس لئے عذاب بھی اُن سے ٹلا رہا اور خدا تعالیٰ نے اس قوم سے اپنی پہلی سنت کے مطابق معاملہ کیا۔لیکن آل فرعون جب عذاب آنے پر حضرت موسی علیہ السلام سے دُعا کی درخواست کرتی تھی اور ایمان لانے کا وعدہ کرتی تھی تو خدا تعالیٰ اُن سے عذاب ٹال دیتا تھا۔مگر چونکہ وہ اپنے وعدہ پر قائم نہیں رہتی تھی اس لئے عذاب میں پکڑی جاتی تھی۔بالآخر آل فرعون مع فرعون تو بہ پر قائم نہ رہنے کی وجہ سے حضرت موسی علیہ السلام اور بنی اسرئیل کا تعاقب کرنے پر سمندر میں غرق ہوگئی۔اس قوم سے خدا تعالیٰ نے اپنی دوسری سنت تاخیر عذاب کے مطابق سلوک کیا۔پیشگوئی زیر بحث میں خدا کی سنت کا ظہور اس پیشگوئی میں مرزا احمد بیگ صاحب حضرت اقدس سے اپنی لڑکی کا نکاح نہ کرنے کی وجہ سے پیشگوئی کی میعاد میں پکڑے گئے اور ہلاک ہوئے۔اس سے