احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 222
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 222 عذاب ادفی رجوع سے بھی مل سکتا ہے حصہ دوم قرآن مجید بھی اس اصل کا مؤید ہے کہ توبہ استغفار بلکہ ادنی رجوع سے بھی عذاب الہی مل جاتا ہے۔چنانچہ سورہ زخرف میں ہے کہ جب قوم فرعون پر موعود عذاب آیا تھا۔تو وہ کہتے تھے کہ:۔يَايُّهَ السُّحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ۔فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْكُثُونَ۔(الزخرف: 50-51) د یعنی انہوں نے کہا اے جادوگر! ہمارے لئے اپنے رب سے دُعا کر۔اس عہد کی وجہ سے جو اُس نے تجھ سے کیا ہے ہم یقیناً ہدایت پانے والے ہیں۔اور جب ہم نے ان سے عذاب دُور کر دیا تو وہ معاً وعدہ توڑ دیتے تھے۔“ اس آیت سے ظاہر ہے کہ عذاب ادنی رجوع سے بھی مل جاتا ہے۔قوم فرعون حضرت موسی علیہ السلام کو جادو گر کہتی ہے مگر صرف دُعا کی درخواست کرنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ اُن سے عذاب کو دور کر دیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ یہ لوگ عہد شکنی کریں گے۔پھر قرآن کریم میں ہے کہ:۔وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔(الانفال : 34) کہ خدا تعالیٰ انہیں عذاب دینے والا نہیں درآنحالیکہ وہ استغفار کر رہے ہوں۔“