احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 152
152 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک میں نبی سے شارع نبی لیا جاتا ہے کیونکہ مسیح موعود کی حیثیت امت محمدیہ میں مبعوث ہونے پر امتی نبی کی تسلیم کی گئی ہے نہ کہ شارع نبی کی۔اس لحاظ سے یہ سمجھنا چاہئے کہ لَا نَبِيَّ بَعْدِی کا لا نفی جنس نفی کمال کیلئے ہے نہ نبی کی شخصیت کی نفی کے لئے۔آنحضرت صلعم کے بعد ایک نبی کی شخصیت کا اُمت میں مبعوث ہونا تو احادیث نبویہ کی رُو سے مسلّم ہے اس حدیث میں لَا نَبِيَّ بَعْدِی کا لَا حدیث نبوی لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ کی طرح ہے۔اس حدیث میں فتح مکہ کے بعد مطلق ہجرت کی نفی نہیں بلکہ مکہ سے مدینہ کی طرف مخصوص ہجرت کی نفی ہے۔یہ حدیث درج کر کے تفسیر کبیر میں لکھا ہے فَالْمُرَادَ الْهِجْرَةُ الْمَخْصُوصَةُ (ملاحظه هو تفسير كبير للرازي جلد 4 صفحه 580 مطبوعه مصر) حالانکہ ہجرت کا بظاہر لفظ عام ہے اور اس سے پہلے کا نفی جنس بھی مذکور ہے حدیث نبوی إِذَا هَلَكَ کسری فَلا كِسُراى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَر فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ (صحیح بخاری كتاب الايمان والنذور باب كيف كانت يمين النبی ) میں بھی لا نفی کمال کے لئے ہے کیونکہ قیصر و کسری کے بعد بھی اُن کے بیٹے قیصر و کسری ہوئے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ آپ کے زمانہ کے قیصر و کسری جیسے قیصر وکسریٰ آئندہ کوئی نہیں ہوں گے۔اسی طرح لَا نَبِيَّ بَعْدِی کا مفہوم یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کامل نبی جو تشریعی نبی ہو یا مستقل نبی ہو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نہیں ہوگا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریعی اور مستقل نبی ہیں۔یہی مفہوم حدیث نبوی لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ کا ہے کہ نبوت میں سے الْمُبَشِّرَات کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔اس حدیث سے ظاہر ہے کہ نبوت کا کلیپ نفی نہیں ہوئی بلکہ اس کا ایک جزء جو المُبَشِّرَات ہیں، باقی ہے اور ظاہر ہے که مسیح موعود کو امت میں نبی اللہ انہی الْمُبَشِّرَاتُ کی وجہ سے قرار دیا جا سکتا ہے