احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 137 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 137

تعلیمی پاکٹ بک پھر فرماتے ہیں: 137 امْتَنَعَ أَنْ يَكُونَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ مَسْتَقِلْ بِالتَّلَقَّى۔الخير الكثير صفحه 266 مطبوعه مطبع سعیدی کراچی ) حصہ اول ترجمه: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مستقل با تلقی ( یعنی شارع نبی) نہیں آسکتا۔ج۔حدیث نبوی لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةَ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ کی روشنی میں تحریر فرماتے ہیں۔لانَّ النُّبُوَّةَ تَتَجَزَى وَجُزْءٌ مِّنْهَا بَاقٍ بَعْدَ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ۔(المسوّى شرح مؤطا امام مالک جلد 2 صفحه 216 مطبوعه دهلی) ترجمہ: نبوت قابل تقسیم ہے اور نبوت کی ایک جزء ( قسم ) حضرت خاتم الانبیا کے بعد باقی ہے۔مسیح موعود کی شان میں لکھتے ہیں: يَزْعَمُ الْعَامَّةُ أَنَّهُ إِذَا نَزَلَ فِي الْأَرْضِ كَانَ وَاحِدًا مِّنَ الْأُمَّةِ كَلَّا بَلْ هُوَ شَرُحٌ لِلِاسْمِ الْجَامِعِ الْمُحَمَّدِي وَنُسْخَةٌ مُنتَسِخَةٌ مِنْهُ فَشَتَّانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحَدٍ مِّنَ الْأُمَّةِ۔الخير الكثير صفحه 237 مطبوعه مطبع سعیدی کراچی ) ترجمه عوام یہ گمان کرتے ہیں کہ مسیح موعود جب زمین کی طرف نازل ہوگا تو اس کی حیثیت محض ایک امتی کی ہوگی۔ایسا ہر گز نہیں۔بلکہ وہ تو اسم جامع محمدی کی پوری تشریح اور اس کا دوسرا نسخہ ہو گا ( یعنی کامل ظل محمد ہو گا ) پس اس کے درمیان اور ایک امتی کے درمیان بڑا فرق ہے۔مجد دالف ثانی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:۔