احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 64 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 64

تعلیمی پاکٹ بک (2) ابن عباس رضی اللہ عنہ 64 آیت إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَی کی تفسیر میں لکھا۔قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ مَعْنَاهُ إِنِّي مُمِيْتُكَ - حصہ اول ( تفسیر خازن مصنفہ علامہ علاءالدین علی بن محمد جلد 1 صفحہ 251 مطبوعہ بیروت زیر تفسیر سورة آل عمران: 56) نیز بخاری کتاب التفسیر میں لکھا ہے مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُكَ کہ ابن عباس نے فرمایا ہے کہ اس کے معنی ہیں کہ میں تجھے ماردینے والا ہوں۔(3) امام مالک رضی اللہ عنہ کے متعلق لکھا ہے:۔وَالَا كُثَرُ أَنَّ عِيسَى لَمْ يَمُتُ وَقَالَ مَالِكٌ مَاتَ - ( مجمع البحار ) کہ اکثر کہتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام نے وفات نہیں پائی ،لیکن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں۔(4) امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب یوں لکھا ہے:۔تَمَسَّكَ ابْنُ حَزْمٍ بِظَاهِرِ الْآيَةِ فَقَالَ بِمَوْتِهِ۔(جلالین حاشیه صفحه 111 زیر آیت فلما توفیتنی) کہ علامہ ابن حزم نے آیت کے ظاہری معنوں کو اختیار کیا ہے اور وہ عیسی علیہ السلام کی موت کے قائل تھے۔(5) حافظ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:۔وَأَمَّا مَا يُذكَرُ عَنِ الْمَسِيحَ أَنَّهُ رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ وَلَهُ ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ سَنَةً فَهَذَا لَا يُعْرَفُ لَهُ اَثَرٌ مُتَّصِلٌ يُجِبُ الْمَصِيرُ إِلَيْهِ - (زادالمعاد جلد اول صفحه 20 مطبوعہ مطبعة الميمنية مصر فصل في مبعثه صلى الله عليه وسلم۔۔۔۔۔