احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 482 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 482

ندید تعلیمی پاکٹ بک 482 حصہ دوم والوں کی حالت کا دریافت کرنا مراد ہے۔اس مثال میں جگہ بول کر جگہ والوں کی حالت مراد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔أنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ“ میں علم کا شہر ہوں“۔مُراد یہ ہے کہ شہر کی بھر پور حالت کی طرح میری علمی حالت ہے یعنی میں علم سے بھر پور ہوں۔کبھی کر بلا کا لفظ بول کر کربلا کی حالت یعنی مصیبت مراد ہوتی ہے۔جیسا کہ علامہ نوعی کہتے ہیں :۔کر بلائے عشقم ولب تشنہ سرتا پائے من صد حسینی گشتہ در ہر گوشہء صحرائے من کہ میں عشق کی کربلا ہوں سرتا پا تشنہ لب سوحسین میرے صحرا کے ہر گوشہ میں موجود ہیں۔اعتراض نمبر 19 الجواب ☆ معترض کہتے ہیں کہ حقیقۃ الوحی میں مرزا صاحب کا الہام لکھا ہے:۔آسمان سے کئی تخت اُترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔اس طرح تمام نبیوں سے افضل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ؟ اس الہام میں نبیوں سے افضل ہونے کا دعوی نہیں کیا گیا بلکہ اپنے زمانے (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 92)