احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 23
تعلیمی پاکٹ بک 23 23 حصہ اوّل خلفاء میں سے کسی کے مشابہ ہو جس پر كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ کے الفاظ واضح دلالت کر رہے ہیں۔عیسی موعود کو آنحضرت ﷺ نے أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي - (طبرانی) کہہ کر امت میں اپنا خلیفہ قرار دیا۔لہذا حضرت عیسی بن مریم کے اصالتاً نازل ہو کر آنحضرت ﷺ کا خلیفہ بنے میں یہ آیت روک ہے۔کیونکہ اس میں مشتبہ اور مثیل کے آنے کا وعدہ ہے نہ کہ پہلے خلفاء میں سے کسی کا جو مشتبہ یہ ہو۔اگر حضرت عیسی علیہ السلام اصالتا آجائیں تو مشتبہ اور مشتبہ یہ کا عین ہونا لازم آتا ہے کیونکہ اس صورت میں خود عیسی بن مریم کو عیسی بن مریم کے مشابہ قرار دینا پڑتا ہے اور یہ محال ہے۔پس پیشگوئیوں میں خبر مثیل عیسی کے آنے کی تسلیم کرنی پڑے گی اور اصل عیسی کو وفات یافتہ ماننا پڑے گا۔: 6 اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : 7،6 ) ترجمہ: (اے اللہ) تو دکھا ہم کو سیدھا راستہ۔راستہ ان لوگوں کا جن پر تو نے انعام کیا۔نہ کہ اُن کا جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ گمراہوں کا۔استدلال:۔یہ دعا اللہ تعالیٰ نے خود رسول کریم ﷺ کو سکھائی ہے۔پس یہ دعا آپ کے حق میں اور آپ کی اُمت کے حق میں ضرور قبول ہوئی۔اگر یہودیوں کے منصوبہ کے مقابلہ میں کہ حضرت مسیح کو قتل کیا جائے یا صلیب دیا جائے خدا تعالیٰ نے انہیں زندہ خاکی جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھا لیا ہوتا تو پھر خدا تعالیٰ ضرور