احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 401 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 401

401 حصہ دوم احمدیہ علیمی پاکٹ بک کا فرضی یسوع مراد لیا ہے اور خدائے تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسی ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں ہے وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیں اور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے“۔( نور القرآن نمبر 2 روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 374-375 بعنوان ناظرین کے لئے ضروری اطلاع ) ان تحریرات سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنی عیسی علیہ السلام کی شان میں کوئی نازیبالفظ استعمال نہیں کیا۔بلکہ آپ انہیں خدا کا نبی برگزیدہ اور راستباز جانتے ہیں۔آیت قرآنی وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلهُ مِنْ دُونِهِ فَذلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ کی رو سے عیسائیوں کو ایسا الزامی جواب دینا جائز ہے جو یسوع مسیح کو خدائی کا دعوے دار قرار دیتے ہیں۔حضرت مسیح کی دادیاں نانیاں : عیسائیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان پر نا پاک حملے کئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بطور الزامی جواب بائبل سے دکھا دیا کہ یسوع کے خاندان میں تین ایسی عورتیں جو آپ کی دادیاں نانیاں قرار پاتی ہیں زنا کار اور کسی تھیں۔اس طرح آپ نے ہمیشہ کے لئے عیسائیوں کا منہ بند کر دیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان پر نا پاک حملے کر کے آپ کی طرف نا پا کی کی نسبت کرنے کی جرات کرتے تھے بائبل کے حوالہ جات سے تمر۔راحاب اور بنت سبع کو جو حضرت مسیح کی ایک لحاظ سے دادیاں اور ایک لحاظ سے نانیاں تھیں، بد کار ثابت کر دیا۔چنانچہ (الف) را حاب کی نسبت لکھا ہے کہ وہ کسی تھی (بیشوع 2-1) (ب) تمر حرام کار تھی۔( پیدائش 31-16 تا 30)