احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 300
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 300 حصہ دوم قرائن سے اس نتیجہ پر پہنچے کہ حضور کی تاریخ پیدائش 13 فروری 1835 ء مطابق 14 شوال 1250 ہجری بروز جمعہ ثابت ہوئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب میں اپنی عمر اندازاً لکھتے رہے ہیں۔کتاب البریہ میں تحریر فرمایا ہے کہ:۔”میری پیدائش 1839 ء یا 1840ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے اور میں 1857ء میں 16 برس کا یا سترھویں برس میں تھا۔کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 177 حاشیہ صفحہ 34) حضور کی وفات اپنے الہامات مندرجہ الوصیت و کشف مندرجہ ریویو دسمبر 1905ء کے مطابق مئی 1908ء میں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔یہ عجیب امر ہے اور میں اس کو خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں کہ ٹھیک 1290 ھجری میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ ومخاطبہ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 208) پاچکا تھا۔پھر فرماتے ہیں:۔”جب میری عمر چالیس برس تک پہنچی تو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام اور کلام سے مجھے مشرف کیا“۔( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 283) براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 135 میں فرماتے ہیں:۔تھا برس چالیس کا میں اس مسافر خانہ میں جبکہ میں نے وحی ربانی سے پایا افتخار ان ہر دو بیانات سے ظاہر ہے کہ 1290ھ میں حضور کی عمر چالیس سال کی تھی۔گویا سن پیدائش 1250ھ بنا۔