احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 276 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 276

- 276 حصہ دوم بنا رہا ہے وہ انہی دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی 15 - ماہ تک ہادیہ میں گرایا جاوے گا اور اس کو سخت ذلت پہنچے گی۔بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔اور جو شخص سچ پر ہے اور بچے خدا کو مانتا ہے۔اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی۔اور اس وقت جب یہ پیشگوئی ظہور میں آوے گی بعض اندھے سو جا کھے کئے جائیں گے اور بعض لنگڑے چلنے لگیں گے اور بعض بہرے سُننے لگیں گے۔( جنگ مقدس آخری پر چه روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 291-292) الہامی الفاظ ہادیہ میں گرایا جائے گا“ کا مفہوم اسی وقت اجتہاد کی رُو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ سمجھا کہ عبداللہ انتم بسزائے موت ہاویہ (دوزخ) میں گرایا جائے گا۔چنانچہ آپ اسی پیشگوئی کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو خدا کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ آج کی تاریخ سے پندرہ ماہ میں بسزائے موت ہاو یہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا اُٹھانے کے لئے تیار ہوں۔مجھے ذلیل کیا جائے۔روسیاہ کیا جائے۔میرے گلے میں رسہ ڈال دیا جائے۔مجھ کو پھانسی دی جائے میں ہر سزا اُٹھانے کو تیار ہوں“۔اس پیشگوئی سے ڈپٹی عبداللہ آتھم پر ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ :۔اُس نے فوراً زبان باہر نکالی اور کانوں پر ہاتھ رکھے۔رنگ زرد ہو گیا۔آنکھیں پتھرا گئیں اور سر ہلا کر کہا کہ میں نے تو ایسا نہیں لکھا۔(یعنی 66 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دجال کا لفظ استعمال نہیں کیا۔“ (رساله نور احمد صفحہ 32) یہ اس کی طرف سے رجوع الی الحق کا آغاز تھا۔اس کے بعد مرتے دم تک