احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 118
تعلیمی پاکٹ بک 118 حصہ اوّل -7 وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ - (النور: 56) ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ جو لوگ تم میں سے ایمان لا کر نیک عمل کریں گے وہ ضروان لوگوں کو خلیفہ بنائے گا جیسا کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا جو اُن سے پہلے گزر چکے اور ضرور ان کیلئے ان کا دین (خلافت کے ذریعہ ) مضبوط کرے گا۔استدلال:۔كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس اُمت کے خلفاء پہلی امتوں میں گزرے ہوئے خلفاء کے مثیل اور ان کے مشابہ ہوں گے۔چونکہ پہلے گزرے ہوئے خلیفے دو قسم کے ہوئے ہیں بعض نبی اور بعض غیر نبی لہذا اس خلافتِ موعودہ منصوصہ میں بھی دونوں قسم کے خلفاء ہونے ضروری ہیں۔غیر نبی خلفاء تو خلفائے راشدین اور مجد دین اُمت ہیں۔مگر عیسی موعود کو حدیث میں نبی اور رسول بھی قرار دیا گیا ہے۔اور أَلَا إِنَّهُ خَلِیفَتِي فِي أُمَّتِی کہہ کر اُمت میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خلیفہ بھی قرار دیا گیا ہے۔(ملاحظہ ہو المعجم الاوسط للطبرانی جز نمبر 5 من اسمه عیسی حدیث نمبر 4898)