احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 117
تعلیمی پاکٹ بک 117 حصہ اول طرف بلائیں اور ایک دوسرے کی تصدیق کریں۔۔۔یا ہر ایک کو بشارت دیں اس پیغمبر کی کہ اُن کے بعد ہوں گے۔اور یہ عہد پیغمبروں سے روز الست میں لیا تھا۔وَمِنگ اور لیا ہم نے تم سے بھی عہداے محمدؐ۔( تفسیر حسینی اُردو جلد 2 صفحه زیر تفسیر سورۃ الاحزاب: 8) 6 - وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا - (بنی اسرائیل : 16) ترجمه : خدا فرماتا ہے، ہم اُس وقت تک عذاب بھیجنے والے نہیں جب تک ہم رسول مبعوث نہ کریں۔آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيِّمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ ذلِكَ فِي الْكِتَبِ مَسْطُورًا۔(بنی اسرائیل : 59) ترجمه قیامت سے پہلے ہم ہر بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں یا سخت عذاب دینے والے ہیں۔یہ امر کتاب ( تقدیر الہی) میں مقرر ہے۔استدلال:- پہلی آیت سے ظاہر ہے کہ عذاب سے پہلے اتمام حجت کے لئے رسول کا آناضروری ہے اور دوسری آیت بتاتی ہے کہ قیامت سے پہلے عالمگیر عذاب آئے گا پس اس موقع پر ایک رسول کا آنا ضروری ثابت ہوا تا حجت پوری ہو اور نا فرمان لوگ یہ نہ کہ سکیں رَبَّنَا لَوْ لَا اَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ أَيْتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزُى - (طه: 135 ) یعنی اے ہمارے رب ! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل اور رُسوا ہوں۔