احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 66
تعلیمی پاکٹ بک 66 حصہ اوّل نبیوں کی روحوں کے ساتھ ممکن ہوگئی۔(6) علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ زیر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی لکھتے ہیں:۔قِيْلَ هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ اللهَ سُبْحَانَهُ تَوَفَّاهُ قَبْلَ أَنْ يَّرْفَعَهُ - (فتح القدير صفحه 90 زیر آیت تفسير سورة المائدة : ١١٨) ترجمہ: کہا گیا ہے کہ یہ آیت دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عیسی علیہ السلام کا رفع کرنے سے پہلے انہیں وفات دیدی تھی۔(7) ابو عبد الله محمد بن یوسف زیر آیت ہذا لکھتے ہیں:۔يُرْفَعَهُ قِيْلَ هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ تَوَفَّاهُ وَفَاتَ الْمَوْتِ قَبْلَ أَنْ بحر محیط جزء 4 صفحه (61) ترجمہ : انہوں نے کہا کہ یہ آیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ نے انہیں موت والی وفات ان کا رفع کرنے سے پہلے دی۔نوٹ از ناشر: علامہ شوکانی رحمتہ اللہ علیہ اور ابو عبد اللہ محمد بن یوسف خود حیات مسیح کا قائل ہونے کے باوجود اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ علماء کا ایک طبقہ وفات مسیح کا قائل ہے۔(8) علامه جبائی مشہور شیعہ مفتر زیرآیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی لکھتے ہیں:۔وَفِي هَذِهِ الْآيَةِ دَلَا لَةٌ عَلَى أَنَّهُ أَمَاتَ عِيسَى وَتَوَفَّاهُ ثُمَّ رَفَعَهُ إِلَيْهِ۔تفسير مجمع البیان جلد اوّل زیر تفسیر سورة المائدة : 118) ترجمہ : اس آیت میں یہ دلالت ہے کہ اللہ نے عیسی کو موت دی اور پھر ان کا رفع اپنی طرف کیا۔