احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 57
57 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک بُعِثَ إِلَيْهِ فَاخْلُدُ فِيُكُمُ - المواهب اللدنيه جلد 2صفحه 368) کہ اے لوگو ! مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم اپنے نبی کی موت سے ڈرتے ہو۔بتاؤ کیا مجھ سے پہلے کسی نبی نے ہمیشہ کی زندگی ان لوگوں کے درمیان پائی ہے جن کی طرف وہ مبعوث ہوئے کہ میں تم میں ہمیشہ کی زندگی پاؤں گا۔ان روایات سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک سو بیس سال زندہ رہے۔(3) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِي - الیوقیت والجواہر مصنفہ عبدالوہاب الشعرانی رحمۃ اللہ علیہ جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر ) اگر موسیٰ اور عیسی دونوں زندہ ہوتے تو انہیں بھی میری پیروی کے بغیر چارہ نہ ہوتا۔اس حدیث کو ابن کثیر نے بھی اپنی تفسیر جلد 2 صفحہ 246 پر نقل کیا ہے اور اسی حدیث کو مد نظر رکھتے ہوئے امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔لَوْ كَانَ مُوسَىٰ وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَكَانَا مِنْ أَتْبَاعِهِ۔(مدارج السالکین مصنفہ امام ابن قیم جلد 2 صفحہ 356 مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت) کہ اگر موسیٰ اور عیسیٰ علیہا السلام زندہ ہوتے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین میں سے ہوتے۔اس حدیث کو اہل سنت کے علماء کے علاوہ شیعہ علماء نے بھی قبول کیا ہے۔لکھتے ہیں:۔نیز خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرموده است لَوْ كَانَ مُوسَىٰ وَ عِيسَى فِي حَيَاتِهِمَا لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی - یعنی اگر موسیٰ و عیسی در