احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 533
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 533 حصہ دوم ہے۔جب کہ مصلحت اور حکمت الہی کا تقاضا یہ تھا کہ فیضان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال ثابت کیا جائے اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا۔”خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضۂ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کیلئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔اور میری نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ظلت ہے نہ کہ اصلی نبوت ( یعنی تشریعی نبوت۔ناقل ) اسی وجہ سے حدیث اور میرے الہام میں جیسا کہ میرا نام نبی رکھا گیا ایسا ہی میرا نام امتی بھی رکھا ہے تا معلوم ہو کہ ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی 66 اتباع اور آپ کے ذریعہ سے ملا ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 154 حاشیہ)