احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 497
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 497 کرم خاکی ہوں والے شعر کی تشریح اعتراض نمبر 21 حصہ دوم مرزا صاحب نے اپنے آپ کو انسان بھی قرار نہیں دیا۔بلکہ کرم خا کی کہا ہے۔اور جائے نفرت بھی۔تو وہ نبی کیسے ہو گئے۔ان کا مشہور شعر ہے کرم خا کی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں الجواب ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار یہ شعر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکسار اور تواضع کی منہ بولتی تصویر ہے۔عجیب بات ہے کہ تواضع اور انکسار تو مومن کا ہنر ہے۔مگر عیب چین نگاہ اُسے اپنے عدم بصیرت کی وجہ سے قابلِ اعتراض ٹھہراتی ہے۔اسی قسم کے انکسار کا اظہار حضرت داؤدعلیہ السلام کی مناجات میں بھی موجود ہے۔چنانچہ زبور نمبر 22 آیت 6 میں لکھا ہے:۔پر میں کیڑا ہوں نہ انسان آدمیوں کا ننگ ہوں اور قوم کی عار کیا معترض حضرت داؤد علیہ السلام کے متعلق بھی زبان درازی کرے گا کہ وہ تو انسان ہی نہ تھے؟ خود حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔مَا تَوَاضَعَ عَبْدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ - جو بندہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کا اظہار کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کا