احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 496 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 496

496 حصہ دوم میر ناصر نواب صاحب کی روایت اس موقع پر حضرت اقدس کی وفات کے موقع پر میر ناصر نواب صاحب کی ایک روایت بھی نقل کرتے ہیں:۔” جب میں حضرت اقدس کے پاس پہنچا۔اور آپ کا حال دیکھا۔تو آپ نے مجھے فرمایا :۔میر صاحب مجھے وبائی ہیضہ ہو گیا ہے“۔یہ خبر واحد صحیح نہیں۔کیونکہ یہ واقعات کے صریح خلاف ہے۔واضح ہو کہ آپ کی وفات پر آپ کے معالج ڈاکٹر سدر لینڈ پرنسپل میڈیکل کالج لاہور نے اپنے سرٹیفکیٹ میں لکھا تھا کہ آپ کی وفات اعصابی اسہال کی بیماری سے ہوئی ہے۔جو اطبا آپ کے معالج تھے۔وہ سب ڈاکٹر سیدر لینڈ کی رائے سے متفق تھے۔لہذا روایت میں یہ غلطی معلوم ہوتی ہے کہ میر ناصر نواب صاحب نے وبائی ہیضہ کے متعلق حضرت اقدس کے استفہامیہ جملے کو جملہ خبر یہ سمجھ لیا ہو گا۔اور آپ یہ فقرہ کہہ ہی نہیں سکتے تھے۔کیونکہ لاہور میں اُن دنوں وبائی ہیضہ نہ تھا۔لہذا یہ جملہ بطور جملہ خبر یہ میچ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ یہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق نہیں۔پس آپ کی بیماری کی صحیح تشخیص وہی ہے۔جو ڈاکٹروں نے کی۔اور وہ پرانی اعصابی تکلیف کا دورہ تھا جس کے نتیجہ میں اسہال سے آپ کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ