احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 475 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 475

ی علیمی پاکٹ بک 475 حصہ دوم هذِهِ الْاِمْرَأَةُ“ کہ تیرے لئے یہی عورت ( جو تیرے نکاح میں ہے ) کافی ہے۔(ملاحظہ ہو تذکرہ صفحہ 509 مطبوعہ 2004ء) پس جب بیوہ کا انتظار اس الہام کے بعد نہ رہا۔تو اب اس الہام کی تشریح واقعات کے رُو سے کی جائے گی۔واقعات نے یہ بتایا ہے کہ یہ الہام دونوں پہلوؤں سے حضرت اُم المؤمنین سیدہ نصرت جہان بیگم رضی اللہ عنہا کی ذات میں پورا ہوا ہے جو بکر کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عقد میں آئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پہلے ہوگئی اور آپ ٹیب ( بیوہ) رہ گئیں۔خواتین مبارکه اعتراض نمبر 16 مرزا صاحب نے لکھا ہے:۔اس عاجز نے 20 فروری 1886ء کے اشتہار میں یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے بیان کی تھی کہ اُس نے مجھے بشارت دی ہے کہ بعض با برکت عورتیں اس اشتہار کے بعد بھی تیرے نکاح میں آئیں گی اور اُن سے تبلیغ رسالت جلد 1 صفحہ 89، باراوّل) اولاد پیدا ہوگی“۔اس پر اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ ام المومنین نصرت جہان بیگم رضی اللہ عنہ کے بعد آپ کے نکاح میں کوئی اور خاتون نہیں آئی ؟ الجواب تبلیغ رسالت جلد 1 صفحہ 89 کی عبارت کے الفاظ اجتہادی ہیں نہ کہ الہامی۔الہامی الفاظ جو 20 فروری 1886 ء کے اشتہار میں درج ہیں یوں ہیں:۔” اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے بعض کو اس کے بعد پائے گا۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 113 بار دوم