احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 464 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 464

اعتراض نمبر 9 464 غیر زبانوں میں الہامات کی وجوہ غیر زبانوں میں الہامات کیوں ہوئے؟ الجواب:۔حصہ دوم (1) اس زمانہ میں عیسائیوں، برہمو سما جیوں اور سرسید احمد خان کا یہ نظر یہ تھا کہ الہام الفاظ میں نازل نہیں ہوتا۔بلکہ ماہم کے دل میں خیال پیدا کیا جاتا ہے جسے وہ اپنے لفظوں میں بیان کر دیتا ہے۔اسی نظریہ کی تردید کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ ام پر غیر زبانوں میں الہامات ہوئے۔جن سے آپ واقف نہیں تھے۔تا یہ ثابت ہو کہ الہام الفاظ میں بھی نازل ہوتے ہیں۔ان میں سے بعض الہامات پیشگوئیوں پر مشتمل ہیں جو اسرار سر بستہ کی حیثیت رکھتے تھے اور وقت پر ان کی السلام حقیقت کھولی گئی۔(2) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اعتراض ہوتا تھا کہ بعثت آپ کی ساری دنیا کی طرف ہے اور الہام آپ کو صرف عربی زبان میں ہوتا ہے۔اس لئے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ ہیں۔عربی زبان کو اُم الالسنہ ثابت کیا گیا۔اور دوسری زبانوں میں بعض الہامات نازل کئے۔قرآن کریم کے نزول کے وقت غیر زبانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر الہامات نازل کرنے کی ضرورت نہ تھی۔کیونکہ ابھی مواصلات کا سلسلہ وسیع نہیں ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب مواصلات کا سلسلہ وسیع ہو گیا تو غیر زبانوں میں الہامات نازل کر کے اس طرف توجہ دلائی کہ خدا تعالیٰ ہر زبان میں کلام کرتا ہے۔اس لئے اس سے تعلق پیدا کرنے والی قو میں اس کے لذیذ کلام کو اپنی