احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 455
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 455 حصہ دوم ہے کہ براہین میں آپ نے مسیح سے مماثلت کا دعوی کیا تھا۔پیش کردہ عبارت کے الفاظ یہ ہیں:۔یہ عاجز ( مؤلّف براہین احمدیہ ) حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کے طرز پر کمال مسکینی وفروتنی و غربت و تذلل وتواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے“۔تبلیغ رسالت مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 11۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 25 اشتہار نمبر 13) اعتراض نمبر 5 نبی کا اُستاد نبی کا کوئی اُستاد نہیں ہوتا۔مگر مرزا صاحب کے اُستاد تھے۔جن سے انہوں نے لکھنا پڑھنا سیکھا ؟ الجواب یہ تو درست ہے کہ روحانی امور میں نبی کا اُستادخدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اور اگر نبی تابع ہو تو متبوع نبی کی شریعت بھی روحانیت میں اس کا اُستاد ہوتی ہے۔لیکن اس بارہ میں کوئی دلیل موجود نہیں کہ ہر نبی کے لئے امی ( ان پڑھ ) ہونا ضروری ہے۔انبیاء میں سے یہ شرف صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے کہ آپ آتی تھے۔حسب آیت الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيُّ الْأُمِي الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ (الاعراف: 158) توریت کے بعد سینکڑوں نبی آئے لیکن ان میں سے کسی کو امی نہیں کہا