احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 453 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 453

453 حصہ دوم ہے۔گویا ایک ہی جو ہر کے دوٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور بحدی اتحاد ہے کہ نظر کشفی میں نہایت ہی بار یک امتیاز ہے۔۔۔سو چونکہ اس عاجز کو حضرت مسیح سے مشابہت تامہ ہے اس لئے خداوند کریم نے مسیح کی پیشگوئی میں ابتداء سے اس عاجز کو بھی شریک کر رکھا ہے۔66 براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 593-594 حاشیه در حاشیہ نمبر 3) اس سے ظاہر ہے کہ ازالہ اوہام میں حضور کا یہ لکھنا بالکل بجا تھا کہ سات آٹھ سال پہلے سے آپ کا مثیل مسیح کا دعویٰ موجود تھا۔اس عبارت سے تو یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ مسیح کی آمد کی پیشگوئی میں شریک ہیں مگر اسکے باوجود آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی نہ کیا۔کیونکہ رہی عقیدہ کے طور پر آپ خود بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات اور اُن کی دوبارہ اصالتا آمد کے قائل تھے۔1890-91ء میں آپ کے دعوئی مثیل مسیح کے ساتھ آپ پر الہاما مسیح موعود ہونے کا انکشاف ہوا۔اور آپ نے کھلے لفظوں میں اپنے تئیں مثیل مسیح ہونے کو بطور مسیح موعود قرار دیا اور مسیح ناصری کی اصالتاً آمد کے خیال کو ترک فرما دیا۔کیونکہ اس بارہ میں آپ کو یہ الہام ہو چکا تھا کہ:۔مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔وَكَانَ وَعدُ اللهِ مَفْعُولًا “۔نیز آپ پر الہام ہو گیا تھا:۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 402) جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ“۔کہ ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔( یعنی استعارہ کے طور پر ) (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 442)