احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 445 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 445

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 445 حصہ دوم حائل ہوئی اور مسیح موعود علیہ السلام کے وعدہ میں بھی مشیت الہی حائل ہوئی۔پس پچاس جلد میں نہ لکھنے کا الزام جائز نہیں۔حضور علیہ السلام نے ایک عرصہ کے بعد براہین کی پانچویں جلد تحریر فرمائی اور اس وقت تصنیف فرمائی جب کہ پہلی کتاب کی پیشگوئیاں آپ کے حق میں پوری ہوئیں۔اس طرح یہ پانچ جلدیں پچاس کے قائم مقام قرار پائیں۔جیسے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج میں پچاس نمازوں کا حکم ہوا جو بار بار کی تخفیف کی درخواست پر کم ہو کر پانچ رہ گئیں۔اور پھر خدا نے فرمایا :۔هِيَ خَمْسٌ وَهِيَ خَمْسُونَ۔(بخارى كتاب الصلواة باب كيف فرضت الصلوات في الاسراء) یعنی یہ پانچ بھی ہیں اور پچاس بھی مراد یہ ہے کہ یہ پانچ ہی پچاس کے برابر ہوں گی اور پانچ پر پچاس کا ثواب ملے گا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب براہین احمدیہ کی پانچ جلدیں پچاس کا کام کر گئیں۔انہی معنی میں آپ نے یہ فرمایا ہے:۔پہلے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ تھا۔مگر پچاس سے پانچ پر اکتفا کیا گیا اور چونکہ پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطے کا فرق ہے۔اس لئے پانچ حصوں سے وہ وعدہ پورا ہو گیا۔دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 9) مراد یہ ہے کہ یہ پانچ جلدیں نتیجہ کے لحاظ سے پچاس کے برابر ہیں۔