احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 432 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 432

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 432 حصہ دوم ہے کہ اب نئی خلافت کا دور ہے۔جو آپ کے ذریعہ قائم ہوئی اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے علی قرار دیا ہے اور آپ زندہ موجود ہیں۔اس لئے آپ کو چھوڑ کر وفات یافتہ علی کی طرف رجوع کرنا اور ان کی خلافت بلا فصل پر زور دینا اور مسیح موعود کو امام مہدی تسلیم نہ کرنا ایک ایسا امر ہے جو منشاء ایزدی کے خلاف ہے۔اس عبارت میں حضرت علیؓ کی کوئی تو ہین اور تحقیر مقصود نہیں بلکہ حقیقت الامر کا بیان کرنا مقصود ہے کہ زندہ خلیفہ کی موجودگی میں وفات یافتہ خلیفہ کا معاملہ لے بیٹھنا اور اس کی خلافت پر زور دینا اور زندہ امام کی خلافت کو ر ڈ کرنا پسندیدہ بات نہیں۔اس عبارت میں جو مردہ کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ تحقیر کے لئے نہیں بلکہ اس واقعہ کے اظہار کے لئے ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جسمانی لحاظ سے مرچکے ہیں۔لہذا اب ان کی خلافت کا معاملہ زندہ امام کی موجودگی میں ختم کر دینا چاہیئے اور امام الزمان کو حکم عدل مان کر اپنی اصلاح کرنی چاہیئے۔یہ امر محال ہے کہ حضرت الامام المہدی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کوئی تحقیر کریں۔کیونکہ ان کے نزدیک حضرت علی کی شان بہت بلند ہے۔چنانچہ آپ اپنی کتاب ستر الخلافہ میں تحریر فرماتے ہیں:۔"كان رضي الله عنه تَقِيَّانَقِيَّا من الذين هم احبّ الناس الى الرحمن ومن نخب الجيل وسادات الزمان۔اسد الله الغالب و فتى الله الحنان ندالكف طيب الجنان و كان شجاعًا وحيدًا لا يزايل مركزه في الميدان۔و لو قابله فوج من اهل العدوان۔ومن انکر کماله فقد سَلَكَ مَسْلَكَ الْوَقَاحَةِ۔۔۔۔۔وكان من عباد الله المقربين ومع ذلك كان من السابقين في ارتضاع