احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 415
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 415 حصہ دوم اُس سے اور نہ پو چھا اُس سے ( یعنی اس کی بابت “۔فتویٰ اظہار الحق صفحہ 17، 18 مطبوعہ 1875ء) اب معترضین کا صرف ایک اعتراض باقی رہ جاتا ہے کہ مرزا صاحب نے اس روایت کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف منسوب کیا ہے اور حضرت عائشہ کی کوئی روایت اس مضمون کی موجود نہیں۔یہ محض مغالطہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے خط میں یہ نہیں لکھا کہ پنیر کا ذکر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت صرف یہ ہے جیسا کہ خط سے ظاہر ہے:۔" کہ کپڑا پر منی کرتی تھی۔تو ہم اس منی خشک شدہ کو جھاڑ دیتے تھے۔کپڑا نہیں دھوتے تھے“۔پنیر والی روایت کے متعلق یہ الفاظ نہیں لکھے کہ وہ حضرت عائشہ الصدیقہ سے مروی ہے۔بلکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے بعد صرف مسئلہ کو سمجھانے کے لئے دوسری روایت کا ذکر آ گیا ہے جس میں راوی کا نام درج نہیں کیا گیا۔اس کے بعد بھی بعض باتیں احادیث کی رُو سے بیان ہوئی ہیں وہ بھی حضرت عائشہ الصدیقہ سے مروی نہیں ہیں۔پس پنیر والی روایت کو حضرت عائشہ الصدیقہ کی طرف منسوب سمجھ لینا معترضین کی غلط نہی ہے۔پنیر والی حدیث کا ذکر ”ستارہ محمدی صفحہ 14/15 "شمس الہدی صفحہ 3 ” لفتح المبین “ بجواب الظفر المبین “ کے صفحہ 50 پر بھی موجود ہے۔اعتراض امام مہدی از روئے احادیث نبویہ حضرت فاطمہ کی اولاد سے ہونا چاہیے۔لیکن مرزا صاحب تو مغل ہیں۔وہ کس طرح مہدی ہوئے؟