احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 414 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 414

یتعلیمی پاکٹ بک 414 حصہ دوم اس پنیر کو اس کی ظاہری حالت کی بناء پر مباح ( جائز ) ٹھہرایا ہے اور اس کے کھانے سے ممانعت نہیں فرمائی۔اب خاص سور کی چربی والی روایت ملاحظہ ہو :۔حضرت شیخ زین الدین بن عبد العزیز اپنی کتاب «فتح المعين شرح قرة العین میں زیر عنوان ”باب الصلوۃ “ زیر قاعدہء مہمہ مطبوعہ مصر مؤلّفہ 982ھ میں لکھتے ہیں :۔وَجُوخٌ اِشْتَهَرَ عَمَلُهُ بِشَحْمِ الْخِنْزِيرِ وَجُبُنٌ شَامِيٌّ اشْتَهَرَ عَمَلُهُ بِأَنْفِحَةِ الْخِنْزِيرِ وَقَدْ جَاءَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبْنَةٌ مِنْ عِنْدِهِمْ فَأَكَلَ مِنْهَا وَلَمْ يَسْئَلُ عَنْ ذَلِكَ۔ذَكَرَهُ شَيْخُنَا فِي شَرح الْمِنْهَاجِ“۔اسی حدیث کی روشنی میں خان احمد شاہ صاحب قائم مقام اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر ہوشیار پور نے 1875ء میں رسالہ 'اظہار الحق دربارہ جواز طعام اہل کتاب“ کے نام سے ایک فتویٰ شائع کیا ہے۔اس رسالہ میں مولوی نذیرحسین صاحب وغیرہ علماء غیر مقلد کی مہریں موجود ہیں ، اور اس کے چھپوانے میں مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے بڑی کوشش فرمائی۔اس فتویٰ مہری کو مولوی عطاء محمد صاحب نے مندرجہ کتاب اظہار الحق ، مطبوعہ اتالیق ہنڈ“ لاہور کے صفحہ 17 ،18 پر ”قرة العین “ کی شرح «فتح المعین “ کی عربی عبارت مندرجہ بالا درج کرنے کے بعد ترجمہ یوں کیا اور لکھا:۔” اور جو خ جو مشہور ہے بنانا اس کا ساتھ چربی سور کے اور پنیر شام کا جو مشہور ہے بنانا اس کا ساتھ پنیر مائع سؤر کے اور آیا جناب سرور علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پنیر اُن کے پاس سے لیا۔پس کھایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے 66