احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 406 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 406

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 406 حصہ دوم میں ان سے محبت نہیں کرتے کیونکہ دار و مدار ان کی محبت کا خدا کا بیٹا ہونے پر ہے۔سو یہ بات حضرت عیسی میں تو معلوم البتہ ان کے خیال میں تھی۔اپنی خیالی تصویر کو پوجتے ہیں اور اسی سے محبت رکھتے ہیں۔حضرت عیسی کو خداوند کریم نے ان کے واسطہ داری سے برطرف رکھا ہے۔رساله هدیۃ الشیعہ صفحہ 245،244) اس تمام بیان سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک خیالی اور فرضی یسوع پر مسلمات خصم سے عیسائیوں کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سخت گستاخیاں کرنے پر الزامی جوابات کا طریق اختیار کیا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو بار باران الزامات سے پاک قرار دیا ہے اور انہیں خدا کا نبی اور رسول اور راست باز بندہ قرار دیا ہے اور صاف لکھ دیا ہے کہ وہ ان مخاطبات میں مد نظر نہیں ہے۔مسیح کا شراب پینا یورپ کے لوگوں کو جس قد ر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسی علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے“۔معترضین کشتی نوح صفحہ 65 کی یہ عبارت پیش کرتے ہیں اور اس عبارت کو حضرت عیسی علیہ السلام کی تو ہین قرار دیتے ہیں۔اور عجیب بات یہ ہے کہ سیاق کلام اس کا پیش نہیں کرتے۔حقیقت یہ ہے کہ اس جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلمانوں کو جو یورپ کی تقلید میں شراب پیتے ہیں۔ہدایت فرما رہے ہیں کہ یورپ کے لوگ تو شراب پینے کے لئے اپنے زعم میں ایک یہ وجہ ء جواز رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح شراب پیتے تھے۔لیکن اسلام میں تو اس کے لئے کوئی وجہ ء جواز نہیں۔پس تم کس بناء پر شراب پیتے ہو؟