احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 399
399 حصہ دوم راستبازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں۔نادان پادریوں کو چاہئے کہ بدزبانی اور گالیوں کا طریق چھوڑ دیں۔ورنہ نامعلوم خدا کی غیرت کیا کیا ان کو دکھلائے گی۔(ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 292-293) نیز تحریر فرماتے ہیں:۔چونکہ پادری فتح مسیح متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپور نے ہماری طرف ایک خط نہایت گندہ بھیجا۔اور اس میں ہمارے سید ومولی صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمت لگائی۔اور سوا اس کے اور بہت سے الفاظ بطریق سب وشتم استعمال کئے۔اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اس کے خط کا جواب شائع کر دیا جائے۔لہذا یہ رسالہ لکھا گیا۔اُمید کہ پادری صاحبان اس کو غور سے پڑھیں۔اور اسکے الفاظ سے رنجیدہ خاطر نہ ہوں۔کیونکہ یہ تمام پیرایہ میاں فتح مسیح کے سخت الفاظ اور نہایت ناپاک گالیوں کا نتیجہ ہے۔تاہم حضرت مسیح علیہ السلام کی شانِ مقدس کا بہر حال لحاظ ہے اور صرف فتح مسیح کے سخت الفاظ کے عوض ایک فرضی مسیح کا بالمقابل ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی سخت مجبوری سے۔کیونکہ اس نادان (فتح مسیح) نے بہت ہی شدت سے گالیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نکالی ہیں اور ہمارا دل دُکھایا ہے“۔( نور القرآن نمبر 2۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 376) پھر آپ اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 پر لکھتے ہیں :۔یہود تو حضرت عیسی کے معاملہ میں اور ان پیشگوئیوں کے بارے میں ایسے قومی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی ان کا جواب دینے میں حیران ہیں بغیر اسکے کہ یہ کہہ دیں کہ ضرور عیسی نبی ہے کیونکہ قرآن نے اُن کو نبی قرار دیا