احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 383 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 383

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 383 انجمن حمایت اسلام کے جملہ ممبران کا اعلان حصہ دوم عنایات گورنمنٹ کے عوض میں ہمارا فرض ہے کہ ہم گورنمنٹ کے وفادار رعایا بنے رہیں۔اور مسلمانوں کو تو دہرا فائدہ ہے۔رعایا ہونے کا حق علیحدہ اور ثواب کا ثواب۔کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں تعلیم دی۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ “ خدا ایسی سلطنت کو مدت تک ہمارے سر پر قائم رکھے جس کے سایہ عاطفت میں اتنا آرام پایا اور ہمیشہ ہم کو اس کا تابعدار رکھے۔اعلان مطبوعہ رپورٹ انجمن حمایت اسلام 1903ء) (ح) شیعانِ ہند کے مجہتد علامہ سید علی الحائری لکھتے ہیں:۔”ہم کو ایسی سلطنت کے زیر سایہ ہونے کا فخر حاصل ہے جس کی حکومت میں انصاف پسندی اور مذہبی آزادی قانون قرار پا چکی جس کی نظیر اور مثال دنیا کی کسی اور سلطنت میں نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔۔۔اس لئے نیابتا تمام شیعوں کی طرف سے برٹش سلطنت کا صمیم قلب سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس ایثارکا جو وہ اہلِ اسلام کی تربیت میں بے دریغ مرعی رکھتی ہے۔خاص کر کے ہمارا فرقہ شیعہ جو تمام اسلامی سلطنتوں میں تیرہ سو برس کے نا قابل برداشت مظالم کے بعد آج اس انصاف پسند عادل سلطنت کے زیر حکومت اپنے تمام مذہبی فرائض اور مراسم تو تی و بر ا کو بپابندی قانون اپنے اپنے محل وقوع میں ادا کرتے ہیں۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ ہر شیعہ کو اس احسان کے عوض میں ( جو آزادی مذہب کی صورت میں انہیں حاصل ہے ) صمیم قلب سے برٹش حکومت کا رہین احسان اور شکر گزار رہنا چاہئے۔اور اس کے لئے شرع بھی اس کو مانع نہیں ہے۔کیونکہ پیغمبر اسلام علیہ وآلہ السلام