احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 351 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 351

یتعلیمی پاکٹ بک 351 حصہ دوم <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت کے دعوا می کا الزام دعوی مخالفین کا حضرت <mark>مسیح</mark> موعود علیہ السلام پر یہ الزام کہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہونے کا دعویٰ کیا ایک سراسر بے بنیادالزام ہے۔جو اس لئے دیا جاتا ہے کہ لوگوں کے دل میں آپ کے لئے نفرت کا جذبہ پیدا کر کے ا<mark>نہی</mark>ں احمدیت کو قبول کرنے سے باز رکھا جائے ورنہ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ تو اپنے تئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خادم ہی جانتے ہیں اور آپ کو جو برکات بھی حاصل ہیں ان کے متعلق آپ کو یہ الہام ہوا تھا:۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّم تذکرہ صفحہ 35 ایڈیشن 2004ء) ترجمہ :۔یہ تو تمام برکت <mark><mark>محمد</mark></mark> صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے پس بہت برکت والا ہے جس نے اس بندہ کو تعلیم دی (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) اور بہت برکت والا ہے جس نے تعلیم پائی۔( یعنی <mark>مسیح</mark> موعود ) نیز تحریر فرماتے ہیں:۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 99) پس میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> جس کا نام <mark><mark>محمد</mark></mark> ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا <mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark> ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم <mark>نہی</mark>ں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام <mark>نہی</mark>ں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت <mark>نہی</mark>ں کیا گیا۔وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو