احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 319
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 319 حصہ دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر فَا جَاءَ هَ الْمُمَخَاضُ إِلى جِذْعِ النَّخْلَةِ ( مريم: 24) کی آیت بھی نازل ہوئی۔یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ مریم سے مسیح بننے پر آپ کو بہت سی تکالیف سے گزرنا پڑے گا۔کشتی نوح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں:۔” جب کہ خدا نے مجھے پہلے مریم کا خطاب دیا اور پھر نفخ رُوح کا الہام کیا پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا تھا۔فأجاءها المخاض الى جذع النخلة قالت ياليتني مت قبل هذا وكنت نسيا منسيا۔یعنی پھر مریم کو جو مراد اس عاجز سے ہے دروزہ نہ کھجور کی طرف لے آئی یعنی عوام الناس اور جاہلوں اور بے سمجھ علماء سے واسطہ پڑا جن کے پاس ایمان کا پھل نہ تھا جنہوں نے تکفیر و توہین کی اور گالیاں دیں اور ایک طوفان برپا کیا۔تب مریم نے کہا کہ کاش میں اس سے پہلے مرجاتی اور میرا نام ونشان باقی نہ رہتا۔یہ اس شور کی طرف اشارہ ہے جو ابتداء میں مولویوں کی طرف سے بہ ہیئت مجموعی پڑا اور وہ اس دعوی کی برداشت نہ کر سکے اور مجھے ہر ایک حیلہ سے انہوں نے فنا کرنا چاہا۔تب اس وقت جو کرب اور قلق نا سمجھوں کا شور و غوغا دیکھ کر میرے دل پر گزرا اس کا اس جگہ خدا تعالیٰ نے نقشہ کھینچ دیا ہے۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 51) صفاتی رنگ میں مریم اور ابن مریم بننے کا ذکر ایک حدیث نبوی میں بھی آیا ہے۔حدیث کے الفاظ یہ ہیں :۔مَا مِنْ مَوْلُودِ يُولَدُ إِلَّا والشَّيطان يمسَهُ حِينَ يُولَدُ فَيَسْتَهِل صارحًا من مس الشيطان اياه الامريم وابنها ( بخاری کتاب التفسیر سوره آل عمران باب و انی اعیدها بک۔۔۔۔۔۔۔۔