احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 295 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 295

ند یتعلیمی پاکٹ بک 295 حصہ دوم پھر ریویو 12 / دسمبر 1905 ء میں آپ کا ایک رؤیا درج ہوا:۔ایک کوری ٹنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا ہے۔پانی صرف دو تین گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے لیکن بہت مصفی اور مقطر پانی ہے۔اس کے ساتھ الہام تھا:۔” آب زندگی (تذکرہ صفحہ 486 مطبوعہ 2004ء) ان الہامات اور رویا سے ظاہر ہورہا تھا کہ آپ کی زندگی کے صرف دو تین سال ہی باقی ہیں۔ان الہامات کے اڑھائی سال بعد آپ کی وفات ہوگئی۔ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیشگوئی ڈاکٹر عبدالحکیم جسے مسیح موعود علیہ السلام نے بعض وجوہ سے اپنی جماعت سے خارج کر دیا تھا اور اب وہ آپ کا دشمن ہو چکا تھا۔الوصیت کے شائع ہو جانے کے بعد 12 جولائی 1906 کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین سال میں مرنے کی پیشگوئی کردی۔اس پر 16 راگست 1906 کو مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار بنام ”خدا بچے کا حامی ہو شائع فرمایا۔اور اس میں اپنا یہ الہام درج کیا:۔خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ان پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے پر تو نے وقت کو نہ پہچانا۔نہ دیکھا نہ جانا۔“ ( تذکرہ صفحہ 531 مطبوعہ 2004ء) رَبِّ فَرِّقَ بَيْنَ صَادِقٍ وَكَاذِبٍ وَأَنْتَ تَرَى كُلَّ مُصْلِحِ وَصَادِقٍ - ڈاکٹر عبدالحکیم کی نئی پیشگوئی اس پر ڈاکٹر صاحب نے اپنی سہ سالہ پیشگوئی کو منسوخ کر کے یہ لکھ دیا:۔سہ سالہ میعاد میں سے جو 11 جولائی 1909 ء کو پوری ہوئی تھی۔دس وو