احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 273 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 273

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 273 حصہ دوم کی دہلیز بدل دو۔جب حضرت اسماعیل علیہ السلام گھر آئے تو اُن کی بیوی نے اُن کو حضرت ابراہیم کا پیغام دیا تو آپ نے فرمایا:۔ذَاكَ أَبِي وَقَدْ أَمَرَنِي أَنْ أُفَارِقَكِ الْحِقِي بِأَهْلِكِ فَطَلَّقَهَا وَتَزَوَّجَ مِنْهُمْ أُخْرى - ترجمہ :۔وہ میرے والد ابراہیم تھے۔وہ مجھے یہ حکم دے گئے ہیں کہ میں تجھے چھوڑ دوں۔پس تو اپنے والدین کے پاس چلی جا۔پس آپ نے اُسے طلاق دے کر بنو جرہم کی ایک اور عورت سے شادی کر لی۔اموال آنے پر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے ان اموال میں سے کچھ طلب کیا۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا اور خدا نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ آیات نازل کیں جن کا ترجمہ یہ ہے:۔”اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ دو۔کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و آرائش کا سامان چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں یہ سامان دے کر اچھی طرح رخصت کر دوں۔اور اگر تم خدا اور رسول اور دار آخرت کو چاہتی ہو تو خدا نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لئے بڑا اجر مقرر کر رکھا ہے“۔(الاحزاب: 29، 30 ) پس نا پسندیدہ امر کے صدور پر طلاق دینا یا دلوانا اسلام کے نزدیک کوئی قابل اعتراض امر نہیں۔اعتراض هشتم پہلی بیوی کو طلاق کیوں دی اور اپنے لڑکے سلطان احمد کے متعلق کیوں اشتہار نکالا کہ وہ محروم الارث ہو گا۔الجواب :۔اشتہار میں اس کی وجہ مذکور ہے کہ مرزا سلطان احمد اور آپ کی اہلیہ کا مخالفین سے جوڑ تھا۔اور وہ ایسے لوگوں کی مجالس ترک نہیں کر رہے تھے جو مورد