احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 257 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 257

257 حصہ دوم احمدیہ علیمی پاکٹ بک کنبہ پر ہیبت طاری ہوگئی۔اور سلطان محمد صاحب خاوند محمدی بیگم صاحبہ کی تو بہ اور استغفار پر ان کی وعیدی موت ٹل گئی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔(الانفال : 34) یعنی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دینے والا نہیں ہے اس حال میں کہ وہ استغفار کر رہے ہوں۔“ سلطان محمد صاحب کی موت کی پیشگوئی تو بہ کی وجہ سے ٹل جانے پر اب حضرت اقدس سے نکاح ضروری نہ رہا۔اب سلطان محمد صاحب پر عذاب صرف اسی صورت میں نازل ہوسکتا تھا کہ وہ تو بہ کو توڑ دیتے اور پیشگوئی کی تکذیب کر دیتے اور پھر ان کی موت کے لئے نئی میعاد خدا کی طرف سے مقرر ہوتی۔اس لئے انجام آتھم کے صفحہ 32 پر حضرت اقدس نے نکاح کی پیشگوئی کو سلطان محمد صاحب کے آئندہ اس پیشگوئی کی تکذیب کرنے اور بے باکی اور شوخی دکھانے سے اور اس کے لئے نئی میعاد مقرر ہونے سے معلق قرار دے دیا اور ایسا ہی ہونا ضروری تھا۔کیونکہ امکان تھا کہ مرزا سلطان محمد کسی وقت تکذیب کر دیتے تو پیشگوئی میں لوگوں کے لئے اشتباہ پیدا ہو جاتا۔پیشگوئی میں اجتہادی خطا پیشگوئیوں میں بعض دفعہ اجتہادی خطا بھی شرط کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مذکور نہ ہونے کی وجہ سے یا شرط کی طرف سے بھول ہو جانے کی وجہ سے واقع ہو سکتی ہے۔اور یہ امر قابل اعتراض نہیں۔حضرت نوح علیہ السلام سے وحی الہی کے سمجھنے میں اجتہادی غلطی ہو گئی تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:۔حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلُ فِيهَا مِنْ كُلَّ