احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 254 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 254

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 254 حصہ دوم کے اندر بلکہ بہت جلد ہلاک ہو جائیں گے۔حصہ چہارم: دوسری جگہ نکاح کے بعد اس لڑکی کا خاوند اڑھائی سال کے عرصہ میں ہلاک ہو جائے گا (بشرطیکہ تو بہ وقوع میں نہ آئے۔کیونکہ وعیدی :۔پیشگوئی مشروط بعدم تو بہ ہوتی ہے )۔حصہ پنجم۔خاوند کی ہلاکت کے بعد وہ لڑکی بیوہ ہوگی۔اور پھر حضرت اقدس کے نکاح میں آئے گی۔گویا یہ آخری حصہ پیشگوئی کا اس لڑکی کے خاوند کی موت سے مشروط تھا۔نشان اوّل: پیشگوئی کا پہلا حصہ بطور نشان اوّل پورا ہو گیا۔اگر محمدی بیگم صاحبہ کا باپ محمدی بیگم صاحبہ کا نکاح کرنے سے پہلے وفات پا جاتا تو پیشگوئی کا حصہ اوّل پورا نہ ہوتا۔مگر یہ صفائی سے پورا ہوا۔نشان دوم :- نشان سوم :- پیشگوئی کے دوسرے حصہ کے مطابق لڑکی نکاح تک زندہ رہ کر نشان بنی۔اگر یہ لڑکی نکاح سے پہلے مرجاتی تو پیشگوئی کا دوسرا حصہ بھی پورا نہ ہوتا۔مگر یہ حصہ بھی نہایت صفائی سے پورا ہو کر نشان بنا۔دوسری جگہ نکاح کے بعد لڑکی کا باپ چھ ماہ کے عرصہ میں ہلاک ہو گیا۔اگر اس کی موت تین سال سے تجاوز کر جاتی تو یہ پیشگوئی کا حصہ بھی پورا نہ ہوتا مگر یہ حصہ بھی نہایت صفائی سے پورا ہو گیا۔اس طرح یہ تینوں حصے پورے ہو کر عظیم الشان نشان بن گئے۔پچھلے دوحصوں کے ظہور کا طریق پچھلے دو حصے اس طرح ظہور پذیر ہوئے کہ محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند پر اپنے خسر کی موت سے سخت ہیبت طاری ہوئی اور اُس نے تو بہ اور استغفار کی طرف رجوع کیا اور وعیدی پیشگوئی کی شرط تو بہ کے مطابق تو بہ سے فائدہ اُٹھا کر موت سے