احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 248 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 248

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 248 حصہ دوم آپ کو مرزا صاحب کی پیشگوئی پر کوئی اعتراض ہے؟ یا یہ پیشگوئی آپ کے لئے کسی شک وشبہ کا باعث ہوئی ؟“ اس کے جواب میں مرزا سلطان محمد صاحب نے کہا:۔یہ پیشگوئی میرے لئے کسی قسم کے بھی شک وشبہ کا باعث نہیں ہوئی“۔اور یہ بھی کہا :۔میں قسمیہ کہتا ہوں کہ جو ایمان و اعتقاد مجھے حضرت مرزا صاحب پر ہے میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی جو بیعت کر چکے ہیں اتنا نہیں ہوگا“۔اس پر حافظ جمال احمد صاحب نے سوال کیا کہ آپ بیعت کیوں نہیں کرتے ؟ مرز اسلطان محمد نے جواباً کہا:۔اس کی وجوہات کچھ اور ہیں جن کا اس وقت بیان کرنا میں مصلحت کے خلاف سمجھتا ہوں۔اور اس سلسلہ میں یہ بھی کہا:۔” میرے دل کی حالت کا آپ اس سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے وقت آریوں نے لیکھرام کی وجہ سے اور عیسائیوں نے آتھم کی وجہ سے مجھے لاکھ لاکھ روپیہ دینا چاہا تا کہ میں مرزا صاحب پر نالش کروں۔اگر وہ روپیہ میں لے لیتا تو امیر کبیر بن سکتا تھا۔مگر وہی ایمان و اعتقاد تھا جس نے مجھے اس فعل سے روکا۔صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب کی شہادت اس بارہ میں صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی شہادت یہ ہے:۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مرزا سلطان محمد صاحب ایک دفعہ قادیان