احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 244 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 244

یتعلیمی پاکٹ بک 244 حصہ دوم <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کی واپسی کو مشروط کر رہا ہے۔اس الہام کے متعلق آپ تحریر فرماتے ہیں کہ آپ نے کشف میں <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کی نانی کو دیکھا کہ اس کے چہرہ پر رونے کی علامات ہیں تو آپ نے اُسے کہا:۔أَيَّتُهَا الْمَرْءَةُ تُوُبِى تُوُبِي فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِيكِ وَالْمُصِيبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كَلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 140 حاشیه (بار دوم) تتمہ اشتہار 10 جولائی 1888ء) ترجمہ: اے عورت تو بہ کر تو بہ کر کیونکہ بلا تیری اولاد اور اولاد در اولاد پر پڑنے والی ہے اور تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے ایک شخص مرے گا اور اس سے بہت سے ایسے معترض باقی رہ جائیں گے جو زبان درازی سے کام لیں گے۔یہ الہام بتا تا ہے کہ <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کی نانی کی لڑکی اور لڑکی کی لڑکی یعنی <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ پر بلاء نازل ہونے والی تھی۔جس سے <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کی نانی مصیبت میں مبتلا ہونے والی تھی۔اور یہ بلاء اور مصیبت تو بہ سے مل سکتی تھی۔یہ الہام ایک شخص کا مرنا اور ایسے معترضین کا پیدا ہونا بھی بتاتا ہے جو ناواجب طریق سے اعتراض کے لئے زبان کھولنے والے تھے۔پس اس امر کو بنیادی طور پر یاد رکھنا چاہئیے کہ الهام يَرُدُّهَا إِلَيْكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ تو بہ نہ کرنے کی شرط سے مشروط ہے اور تو بہ کے وقوع میں آنے پر پیشگوئی کا یہ حصہ جو <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کی واپسی سے تعلق رکھتا ہے مل سکتا تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جب <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> کے باپ نے اُن کا نکاح دوسری جگہ کر دیا تو پیشگوئی کے مطابق <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کا والد مرزا احمد <mark>بیگ</mark> نکاح کرنے کے بعد چھ ماہ کے عرصہ میں پیشگوئی کی میعاد کے اندر ہلاک ہو گیا اور اس کی ہلاکت کا کنبہ پر شدید اثر پڑا اور <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کے خاوند نے بھی تو بہ اور رجوع الی اللہ سے کام لیا۔اور اس وجہ سے <mark>محمدی</mark> <mark><mark>بیگ</mark>م</mark> صاحبہ کے خاوند کی موت تو بہ اور