احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 213
تعلیمی پاکٹ بک 213 حصہ اول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعوی میں صادق ہیں کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں اور اسی نے آپ کو یہ علمی معجزہ عطا فرمایا ہے جس کے مقابلہ سے دنیا عاجز ہے۔چونکہ مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند اور آپ کے ظلّ کامل ہیں اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ظلیت میں آپ کو علمی رنگ کا معجزہ اس وقت عطا کیا گیا جبکہ بعض لوگوں نے کہا کہ آپ عربی زبان پر قدرت نہیں رکھتے۔آپ نے خدا تعالی کی تائید و نصرت سے دو کتا ہیں انجاز مسیح اور اعجاز احمدی شائع فرما ئیں اور اپنے زمانہ کے علماء کو ان کا مثل لانے کی دعوت دی۔ان میں سے ہر کتاب کے ساتھ یہ پیشگوئی تھی کہ لوگ اس جیسی کتاب لانے پر قادر نہیں ہوں گے۔اعجاز امسیح سورۃ الفاتحہ کی تفسیر پر مشتمل ہے جس میں حقائق و معارف کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے اس کے بارے میں آپ کو الہام ہوا مَنْ قَامَ لِلْجَوَابِ وَتَنَمَّرَ فَسَوْفَ يَرَى أَنَّهُ تَنَدَّمَ وَتَدَمَّرَ ( ٹائیٹل پیج اعجاز مسیح ) یعنی جو اس کے جواب کے لئے کھڑا ہوگا وہ جلد دیکھ لے گا کہ وہ نادم ورسوا ہو گیا ہے۔اعجاز اسیح کے جواب پر کوئی قادر نہ ہو سکا۔اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کے بارے میں مولوی ثناء اللہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی بھی پوری ہوگئی کہ وہ اس کے جواب پر قادر نہیں ہوں گے۔