احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 203
203 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک حضرت اقدس کو ہی دی گئی بلکہ آج سے چودہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی کے طور پر فرمایا يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ (مشكوة باب نزول عیسی کہ جب مسیح موعود کا آخری زمانے میں ظہور ہو گا تو وہ شادی کرے گا اور اس کے سلسلہ کی تقویت و ترقی کیلئے اس کے ہاں اولاد ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق اس بشارت کے ذکر میں فرمایا ہے:۔خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت اسلام کی ڈالے گا۔اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا۔جو آسمانی روح اپنے اندر رکھتا ہو گا۔اس لئے اُس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دُنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جس طرح سادات کی دادی کا نام شہر بانو تھا۔اسی طرح میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہوگی۔اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے۔یہ تفاول کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیا دڈالی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اُس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 275) اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا پیشگوئی کے متعلق حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔مسیح موعود کی خاص علامتوں میں یہ لکھا ہے کہ وہ۔۔۔بیوی کرے گا