احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 143
تعلیمی پاکٹ بک 143 زمانہ ثابت بود واز حضرت مرتضی آن را استثناء کنند۔حصہ اوّل یعنی بعد یت زمانی اس لئے مراد نہیں کہ حضرت ہارون حضرت موسیٰ کے بعد زندہ نہیں رہے کہ حضرت علیؓ کے لئے بعد یت زمانی ثابت ہو اور حضرت علی سے بعد یت زمانی کا استثناء کریں۔اس بارہ میں ایک روایت بالمعنی یوں وارد ہے:۔غَيْرَ أَنَّكَ لَسْتَ نَبِيًّا۔(طبقات سعد جلد 5 صفحه 15) یعنی غزوہ تبوک کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ سے غیر حاضری پر آپ حضرت علیؓ سے فرماتے ہیں کہ تو اس غیر حاضری میں ہارون کی طرح میرا خلیفہ تو ہے مگر تو نبی نہیں۔حدیث سوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔مَثَلِي وَمَثَلَ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِن زَاوِيَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ وَيَعْجَبُونَ لَه وَيَقُولُونَ : هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ؟ قَالَ: فَأَنَا اللَّبَنَةُ أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ۔(بخارى كتاب المناقب باب خاتم النبيين ) ترجمہ : میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک گھر بنایا اور اُس کو بہت آراستہ پیراستہ کیا مگر اس کے گوشوں میں سے ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی۔لوگ اُسے دیکھنے آتے اور خوش ہوتے اور کہتے کہ یہ اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی۔آپ نے فرمایا میں وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبین ہوں۔