احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 136 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 136

تعلیمی پاکٹ بک 136 حصہ اول ترجمه نیکی کی راہ میں خدمت کی ایسی تدبیر کر کہ تجھے اُمت کے اندر نبوت : مل جائے۔خاتم کے معنے یوں بیان کرتے ہیں:۔بہر ایں خاتم شد است او که بجود مثل اونے کودنے خواهند بود (مثنوی مولانا روم دفتر ششم صفحہ 30 مطبع الفصل اردو بازار لاہور ) ترجمہ : یعنی آپ خاتم اس لئے ہوئے ہیں کہ فیض روحانی کی بخشش میں آپ کی مثیل نہ کوئی نبی پہلے ہوا ہے اور نہ ایسا آئندہ ہوگا۔پھر فرماتے ہیں:۔چونکہ در صنعت برد استاد دست تو نہ گوئی ختم صنعت بر تو است ترجمہ: جب کوئی استاد صنعت اور دستکاری میں دوسروں سے سبقت لے جاتا ہے تو کیا اے مخاطب ! تو یہ نہیں کہتا کہ تجھ پر صنعت و دستکاری ختم ہے ( یعنی تجھ جیسا کوئی صنعت گر اور دست کار نہیں۔) پس آپ کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین فیض نبوت پہنچانے کے لحاظ سے ہیں نہ کہ فیض نبوت بند کرنے کے لحاظ سے۔حضرت ولی اللہ شاہ محدث دہلوی و محبت دصدی دواز دہم تحریر فرماتے ہیں:۔خُتِمَ بِهِ النَّبِيُّونَ أَى لَا يُوجَدُ بَعْدَهُ مَنْ يَأْمُرُهُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ -1 بِالتَّشْرِيع عَلَى النَّاسِ - تفهيمات الهيه جلد 2 صفحه 85 ترجمه : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نبی اس طرح ختم کئے گئے ہیں کہ ایسا شخص نہیں پایا جائے گا جسے اللہ لوگوں پر نئی شریعت دے کر مامور کرے۔