احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 135 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 135

لیمی پاکٹ بک 135 حصہ اول ہے ( یعنی ان رسولوں کی آمدظلی طور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی آمد ہے)۔پھر آگے لکھتے ہیں: فَمَا زَالَ الْمُرْسَلُونَ وَلَا يَزَالُونَ فِي هَذِهِ الدَّارِ لَكِنْ مِنْ بَاطِنِيَّةِ شَرُعٍ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (اليواقيت والجواهر جلد 2 مبحث نمبر 45 صفحه 81) ترجمہ: پہلے بھی مرسلین دنیا میں رہے اور آئندہ بھی اس دنیا میں رہیں گے لیکن یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی باطنیت سے ہوں گے ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی پیروی سے مرسل بنیں گے ) لیکن اکثر لوگ اس حقیقت سے واقف نہیں۔عارف ربانی حضرت عبدالکریم جیلانی لکھتے ہیں: فَانْقَطَعَ حُكْمُ نُبُوَّةِ التَّشْرِيعِ بَعْدَهُ وَكَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ لَأَنَّهُ جَاءَ بِالْكَمَالِ وَلَمْ يَجِيءُ أَحَدٌ بذلک (الانسان الكامل جلد 1 صفحه 69 مطبوعه مصر) ترجمه : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تشریعی نبوت کا حکم منقطع ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین قرار پائے کیونکہ آپ ایسی کامل شریعت لے کر آئے جو کوئی اور نبی نہیں لایا۔حضرت مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں: مکر گن در راه نیکو خدمتے تا نبوت یابی اندر امح ( مثنوی مولانا روم دفتر پنجم صفحه 57 مطبوع الفیصل ناشران و تاجران کتب لاہور )