احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 133 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 133

تعلیمی پاکٹ بک 133 حصہ اوّل التَّشْرِيحِ فَهَذَا مَعْنَى لَا نَبِيَّ بَعْدَه۔فتوحات مکیه جلد 2 صفحه 58 مطبوعه دار صادر بیروت ترجمہ : نبوت کلی طور پر بند نہیں ہوئی اس لئے ہم نے کہا صرف تشریعی نبوت بند ہوئی ہے پس لا نَبِيَّ بَعْدِی کے یہی معنی ہے۔نیز تحریر فرماتے ہیں:۔إِنَّ النُّبُوَّةَ الَّتِي انْقَطَعَتْ بِوَجُودِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هِيَ نُبُوَّةُ التَّشْرِيعِ لَا مُقَامُهَا فَلَا شَرُعَ يَكُونُ نَاسِخًا لِشَرْعِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَزِيدُ فِي حُكْمِهِ شَرُعًا اخَرَوَهذَا مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِى وَلَا نَبِيَّ أَي لَا نَبِيَّ يَكُونُ عَلَى شَرُعٍ يُخَالِفُ شَرْعِى بَلْ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِى۔(فتوحاتِ مکیه جلد 2 صفحه 3 مطبوعه دار صادر بیروت) ترجمہ : وہ نبوت جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے منقطع ہوئی ہے وہ صرف تشریعی نبوت ہے نہ کہ مقام نبوت۔پس اب کوئی شرع نہ ہوگی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شرع کی ناسخ ہوا اور نہ آپ کی شرع میں کوئی نیا حکم بڑھانے والی شرع ہوگی اور یہی معنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے ہیں کہ رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی ہے پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا نہ نبی۔یعنی مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے یہ ہے کہ اب ایسا نبی کوئی نہیں ہو گا جو میری شریعت کے مخالف شریعت پر ہو۔بلکہ جب کبھی کوئی نبی ہوگا تو وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہوگا۔