احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 123
تعلیمی پاکٹ بک 123 حصہ اول بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرے اور آپ کی اُمت میں سے نہ ہو۔(گویا امت محمدیہ میں نبی ہونے میں آیت خاتم النبین مانع نہیں۔دوسری امتوں میں نبی ہونے میں مانع ہے یا شارع نبی کے آنے میں مانع ہے۔) ضعف روایت کی تردید ضعف روایت کی تردید میں لکھتے ہیں۔لَهُ طُرُقٌ ثَلَاثَةٌ يُقَوَّى بَعْضُهَا بِبَعْضٍ۔(موضوعات كبير صفحه 58 مطبوعه مطبع مجتبائی دهلی کہ یہ حدیث تین طریقوں سے مروی ہے جو آپس میں ایک دوسرے کو قوت دے رہے ہیں۔نیز اُوپر کے معنی کو مد نظر رکھتے ہوئے جن سے امکان نبوت ثابت ہے۔تحریر فرماتے ہیں۔يُقَوِّى حَدِيثُ لَوْ كَانَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامِ حَيًّا لَّمَا وَسِعَهُ إِلَّا اتِبَاعِي (موضوعات کبیر صفحه 59 مطبوعه مطبع مجتبائی دهلی ) یعنی ان معنی کو قوت وہ حدیث بھی دے رہی ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اگر موسیٰ زندہ ہوتا تو اُسے میری پیروی کے بغیر چارہ نہ ہوتا۔بعض نے راوی ابن ابی شیبہ کو ضعیف قرار دے کر اس حدیث کو ر ڈ کرنے کی کوشش کی لیکن تہذیب التہذیب اور اکمال الا کمال میں اس راوی کے متعلق لکھا ہے: قَالَ يَزِيدُ ابْنُ هَارُونَ مَا قَضَى رَجُلٌ أَعْدَلَ فِي الْقَضَاءِ مِنْهُ